نریندر مودی حکومت پر بہت تیز وار کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل
گاندھی نے کہا کہ وہ اقتدار کے نشہ میں ہےنیز کہا کہ جمہوریت
اس وقت سب سے تاریک دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مودی سرکار پر اقتدار کی طاقت سے لوگوں کی آزادی کو
کچلنے کا الزام لگایا۔ راہل نے پارٹی صدر کی غیر موجودگی میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے
ہوئے کہا کہ اقتدار کے بے جا استعمال سے آزادی کو کچلنے کی سرکار کی کوششوں
سے ایسے خطرناک منصوبوں کو شکست دینے کا پارٹی کا عزم ہی مضبوط ہوگا۔